کراچی (سماج میڈیا گروپ) صوبائی مشیر برائے فشریز لائیو اسٹاک اینڈ ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم کی زیر صدارت کراچی فش ہاربر کی صفائی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں چائینیز وفد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی فش ہاربر کی صاف ستھرائی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چائینیز وفد کراچی فش ہاربر کا دورہ کریگا اور آئیندہ چند روز میں کراچی فش ہاربر کی صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ صوبائی مشیر برائے فشریز سید نجمی عالم نے کہا کہ کراچی فش ہاربر کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہون نے کہا کہ یورپی یونین کی لگائ گئی پابندی کو ہٹانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہتری لائی جاسکے۔