• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

کراچی میں فرانس کا قومی دن منایا گیا

Bysamaj.com.pk

جولائی 15, 2024

کراچی (سماج نیوز: کامران جونیجو) فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے 14 جولائی 2024ء بروز اتوار کی شب کراچی میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری، پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں، نثار احمد کھوڑو، مرزا اختیار بیگ اور دیگر معززیں نے شرکت کی۔ فرانس کے قونصل جنرل Alexis Chahtahtinsky اور سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ گورنر سندھ نے فرانس کی عوام کو قومی دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ایس آئی ایف سی کے ذریعہ سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مؤثر سفارت کاری کے ذریعہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔