• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

خواتین کو با اختیار بنا کر ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، مرتضیٰ وہاب

Bysamaj.com.pk

مئی 16, 2024

سرسو کی جانب سے تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس ایگزیبیشن ڈالمن مال کلفٹن میں منعقد

کراچی (کامران جونیجو) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے تحت سندھ حکومت کی تعاون سے تین روزہ سرتیوں سنگ کرافٹس ایگزیبیشن کا ڈالمن مال میں افتتاح کیا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی مالی معاونت سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے، ثقافتی ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سرسوکا قیام عمل میں لایا گیا تھا، اس وقت جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، خیرپور، نوشہروفیروز اور شہید بینظیر آباد اضلاع سمیت سندھ صوبہ میں غربت کے خاتمے کے پروگرام جاری ہے۔ خواتین کو بااختیار بناکر ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جارہی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں خواتین کو معاشی اعتبار سے ہنر بھی سکھائیں، سندھ کی ہنرمند خواتین کو اپنے ہنر کو پرموٹ کرنے کا موقع مل رہا ہے، ہنر مند خواتین کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا ذریعہ معاش بڑھا سکتی ہیں۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ میں سرسو کی ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، سندھ رولز سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سستے قرضے دئیے جارہے ہیں جبکہ کراچی کے پبلک اسپیس ان کو فراہم کیے جائیں گے۔ فیسٹیول میں شہریوں کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد، شہریوں نے ہاتھ سے بنی گھریلو مصنوعات، ملبوسات، اجرک، فرنیچر، ڈیکوریشن پیسز، خالص چمڑے سے بنے ہینڈ بیگ، بیڈ شیٹس اور دیگر ثقافتی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔ سرسو کے ترجمان جمیل سومرو کے مطابق 30,000 عورتوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جا چکی ہے جب کہ اس پروگرام کے تحت بھی ہزاروں خواتین کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دی ہے۔