• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

ثقافت کے فروغ کیلئے اداکاروں کے ساتھ ملکر کام کریں گے، ذوالفقار علی شاہ

Bysamaj.com.pk

اپریل 9, 2024

کراچی (سماج میڈیا گروپ) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت، نوادرات اور آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے سینیئر اداکارہ اور پروڈیوسر سکینہ سموں نے ان کی دفتر میں ملاقات کی۔ سکینہ سموں نے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکینہ سموں اچھی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکینہ سموں کے ڈراموں نے انڈسٹری میں نئی جان ڈالی۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ثقافت اور فن اداکاری کو فروغ دینے کیلئے نامور اداکاروں کیساتھ ملکر کام کرینگے۔