استنبول: (سماج رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے دورے کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا۔ استنبول ایئرپورٹ پر صدر مملکت کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے صدر مملکت کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
صدر آصف علی زرداری اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ترکی میں مختصر قیام کے دوران ترک صدر سے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔