• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

سندھ حکومت کراچی کی عوام کے لیئے پانی اور نکاسی آب کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، صلاح الدین

Bysamaj.com.pk

نومبر 27, 2024

کراچی (سماج) آسٹریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر کارساز کا دورہ کرکے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی وفد میں پاکستان کے لیے آسٹریا کے تجارتی کمشنر جوہانس برنر سی ای او ہائیڈرو فل جیرالڈ ایڈر ویانا میں مقیم ہائیڈرو فل کے نعمان خان عثمان محی الدین اور حمود الرحمن شامل تھے ملاقات کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سید عمران اقبال زیدی محمد ثاقب خرم شہزاد سکندر زرداری محمد علی شیخ سید سردار شاہ اور زنیرہ جلیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے نئی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے انہوں نے وفد کو واٹر کارپوریشن کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے روڈ میپ سے SGDs کے گول 6 میں اہداف حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا حکام نے وفد کو بتایا کہ کراچی ڈائیگنوسٹک اسٹڈی کے تحت میٹرو پولیٹن میں پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 04 بلین USD (چار بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت اور عالمی بینک نے 2019 میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے کثیر مرحلہ وار پروگرام میں 12 سال کی مدت میں 1.6 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تعاون کے عزم (CoC) کے نام سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جبکہ مذکورہ معاہدے کے بعد بھی 2.4 بلین امریکی ڈالر کے ایک بڑے فرق کو فنانسنگ کے متبادل ذرائع اور مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پورا کرنے کی ضرورت ہے ملاقات کے دوران وفد نے عالمی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کر واٹر کارپوریشن کے ممکنہ منصوبوں کو شروع کرنے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وفد نے واٹر کارپوریشن کے مختصر درمیانی اور طویل المدتی وژن اور اس کے جامع اور کثیر شعبہ جاتی پائیدار ترقی کے اہداف کے روڈ میپ کی تعریف بھی کی وفد پر امید تھا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام قابل تجدید توانائی موثر انفراسٹرکچر بشمول ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ری سائیکلنگ جیسے واٹر کارپوریشن کے قابل عمل منصوبے ہیں جن کو مستقبل میں تفصیلی فزیبلٹی اسٹڈیز کے لیے آسٹریا کی سرمایہ کاری کمپینوں کے ٹیکنیکل اینڈ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے اس موقع پر وفد نے واٹر کارپوریشن کی طرف سے اپنے نان ریونیو واٹر کو کم کرنے اور واٹر کارپوریشن کے موجودہ عملے کی استعداد کار میں اضافے پر قریب سے کام کرنے کے لیے اپنائی گئی مختلف حکمت عملیوں کے لیے تکنیکی مدد کے امکان کو اجاگر کیا وفد نے اپنی رائے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن میں ترقی کرنے اور خطے میں پانی کی فراہمی کرنے والی صف اول کی سہولیات میں سے ایک بننے کی بڑی صلاحیت موجود ہے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آسٹریا کی سرمایہ کاری کمپینوں نے جیسے اس خطے میں قدم رکھا ہے ویسے واٹر کارپوریشن کے امکانات کو دیکھتے ہوئے قابل عمل منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں جن میں KWSSIP-2 کے لیے عالمی بینک کے ساتھ تعاون کا امکان شامل ہے آخر میں وفد نے واٹر کارپوریشن کے جدید ترین ہائیڈرنٹ مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کا دورہ کیا اور کراچی کے چیلنجنگ جیو پولیٹیکل ماحول کے تحت اسے تیار کرنے پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا واضح رہے کہ کراچی کی ریکارڈ شدہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ آسٹریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے کسی واٹر یوٹیلٹی آرگنائزیشن سے رابطہ کیا ہے جو واٹر کارپوریشن کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے مشاہدے میں آیا ہے کہ جب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن میں تبدیل ہوا ہے تب سے نئی انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر اعتماد بحال ہوا ہے جہاں بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور دیگر غیر ملکی سفارتکاروں نے واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا ہے اور حالیہ تبدیلیوں کو تسلیم کیا ہے۔