• منگل. اپریل 21st, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

مکلی امتحانی مرکز پر نویں و دسویں کے امتحانات کی شفاف نگرانی، نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات

Bysamaj.com.pk

اپریل 21, 2026

ٹھٹو (سماج نیوز) وزیر تعلیم کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنرٹھٹو کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں سالانہ امتحانات 2026 (جماعت نویں اوردسویں) کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مکلی کے امتحانی مرکز پر خصوصی نگرانی کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ مختیارکار ٹھٹو توفیق رفیق میمن نے امتحانی عمل کی مانیٹرنگ اور سپروائزری ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ان کے ہمراہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور چیف مانیٹرنگ آفیسرٹھٹو بھی موجود تھے۔ امتحانی مرکز پر تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا، جبکہ شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔ اسسٹنٹ مختیارکار توفیق میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نقل کی روک تھام اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔