• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

قوم کے عظیم محسن حکیم محمد سعید کو یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 17, 2025

کراچی (سماج نیوز) طب، تعلیم اور خدمتِ انسانیت کے میدان میں ناقابلِ فراموش خدمات انجام دینے والے سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید کو ان کے یومِ شہادت پر سماج میڈیا گروپ کی جانت سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

17 اکتوبر 1998ء کو دہشت گردی کے ایک افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے بانی ہمدرد پاکستان حکیم محمد سعید نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت، تعلیم کے فروغ اور صحت کے میدان کی ترقی کے لیے وقف کر دی۔

وہ نہ صرف ایک عالمِ طب، محقق اور مصنف تھے بلکہ ایک دوراندیش مدبر اور محبِ وطن رہنما بھی تھے۔
ان کے قائم کردہ ادارے ہمدرد فاؤنڈیشن، ہمدرد یونیورسٹی، مدینت الحکمہ اور ہمدرد نونہال آج بھی ان کی فکر و خدمات کے تسلسل کی علامت ہیں۔

یومِ شہادت کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں، جامعات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے قرآن خوانی، دعائیہ تقریبات اور علمی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں حکیم سعید کی علمی، فلاحی اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

حکیم محمد سعیدؒ کا پیغام آج بھی زندہ ہے —

“قوموں کی تعمیر تعلیم، تحقیق اور اخلاق سے ہوتی ہے، محض نعرے لگانے سے نہیں۔”