کراچی (سماج نیوز) ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے احکامات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ تمام حساس مقامات، عمارتوں اور مارکیٹوں میں کیا گیا تاکہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے اور امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد اہم مقامات کی سیکیورٹی کو چیک کرنا، صورتحال کا جائزہ لینا اور شہریوں میں اعتماد و اطمینان پیدا کرنا ہے۔