• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر اظہار تعزیت

Bysamaj.com.pk

فروری 19, 2025

پاکستان کے سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف ٹالپر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر ایک تجربہ کار سیاستدان اور عوام کے حقیقی خادم تھے۔ ان کا انتقال نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ سندھ اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر نے جمہوریت، انصاف، اور محروم طبقات کے حقوق کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔

مخدوم جمیل الزماں اور صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں نے نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر میرے بہترین دوست اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص قاسم نوید قمر نے نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین شخصیت کے مالک تھے۔

ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہو نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر نواب تیمور ٹالپر اور اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہوں۔ وہ ایک زیرک سیاستدان اور عوامی خدمتگار تھے۔

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر ایک عوام دوست سیاسی رہنما تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کا انتقال پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ایم آر ڈی تحریک کے رہنما اختر بلوچ اور سینیٹر سسئی پلیجو نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر جمہوریت پسند اور مزاحمتی سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی زندگی سیاسی و آئینی حقوق کی جدوجہد کے لیے وقف کی۔

رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے نواب تیمور ٹالپر اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات پیپلز پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد سلیم بلوچ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر پیپلز پارٹی کے وفادار ساتھی تھے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی وفات پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مشیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر پارٹی کے مخلص اور وفادار ساتھی تھے اور ان کی وفات پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کے انتقال پر نواب تیمور ٹالپر و دیگر لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی وفات پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے اور پارٹی اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر چار مارچ واقعے کے ہیرو اور عوامی سیاستدان تھے۔

چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر پارٹی سے مخلص اور عوام کے سچے رہنما تھے۔

تمام رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔