کراچی: (سماج رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، اس موقع پر سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کی سست روی پر بھی بات چیت ہوئی۔
راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی دلائی۔ ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں پی پی پی کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی اہم تجاویز پر غور کیا۔
یہ ملاقات پارٹی کے اندرونی معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال میں اتحاد کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔