حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں گرین پینل بلامقابلہ کامیاب ہوگیا۔ نومنتخب صدر حامد شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، سیکریٹری جنرل علی حمزہ زیدی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکریٹری مظفر رند، خازن دانش نفیس ، مجلس عاملہ کے اراکین؛ عامر زیدی ، ہارون آرائیں، حسنین علی واحد ، امتیاز آرائیں، محمد وقاص ، عرفان بگھیو ،اخلاق احمد ،عباس علی ، ناصر حسن خان ، تصور راجپوت اور ڈیلیگیٹس ممبر کے طور پر حمید الرحمان اور جنید خانزادہ منتخب ہوئے۔
سماج میڈیا گروپ کی جانب سے گرین پینل کے تمام کامیاب امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ نے نومنتخب صدر حامد شیخ، سینئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، سیکریٹری جنرل علی حمزہ زیدی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکریٹری مظفر رند، خازن دانش نفیس سمیت مجلس عاملہ کے اراکین؛ عامر زیدی، ہارون آرائیں، حسنین علی واحد، امتیاز آرائیں، محمد وقاص عرفان بگھیو، اخلاق احمد، عباس علی، ناصر حسن خان، تصور راجپوت سمیت گرین پینل کے تمام ممبراں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخاب میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی نمائندگی کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداراں صحافت کا علم بلند رکھیں گے۔ نیک تمناؤں کا ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب پینل صحافیوں بہتر طریقے سے خدمت کرے گا۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے مبارکباد
صدر حامد شیخ، سینیئر نائب صدر فیض کھوسو، نائب صدر الطاف کوٹی، سیکریٹری جنرل علی حمزہ زیدی کو مبارکباد،
فیروز ببر، مظفر رند، دانش نفیس سمیت اراکین مجلس عاملہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سید ذوالفقار علی شاہ
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس عوامی مسائل سمیت صحافیوں کیلئے ایک مضبوط اور توانا پلیٹ فارم ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
جمہوری ادوار میں آزاد صحافت کا ہمیشہ اہم کردار رہا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
سندھ حکومت صحافیوں کے مسائل اور حقوق میں ہمیشہ ان کیساتھ کھڑی ہے، سید ذوالفقار علی شاہ