• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

محمد جمن سولنگی کے والد کے انتقال کے کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Bysamaj.com.pk

دسمبر 21, 2024

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، وزیراعلیٰ سندھ کی دعا

کراچی (اسٹاف رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس کے  کیمرا مین محمد جمن سولنگی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد جمن سولنگی کے والد لونگ خان سولنگی کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام  عطا فرمائے اور لواحقین  کو صبر دے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی سرپستی میں تعزیتی اجلاس

دوسری جانب محمد جمن سولنگی سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ایم ہاؤس میڈیا سیکشن میں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی سرپستی میں تعزیتی اجلاس ہوا؛ تعزیتی اجلاس میں محمد جمن سولنگی سے امداد حسین بھان، حیدر جونیجو، عبدالکریم وسان، فہد صلاح الدین، ڈاکٹر مدثر تھہیم، ساحر بلوچ، منظور احمد بھنڈ، شعیب احمد شیخ، ثاقب حسین اور دیگر نے اظہار افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیئے دعا مغفرت کی گئی۔

محمد جمن سولنگی سے تعزیت کا سلسلہ جاری، چیئرمین الشہباز پینل علی حیدر اور دیگر دوستوں نے تعزیت

سندھ سیکریٹریٹ ایمپلائز (نان گزیٹڈ) ویلفیئر ایسوسی ایشن کی یونین الشہباز پینل کے چیئرمین علی حیدر بیہن، ترجمان حیدر جونیجو، رہنماؤں؛ امداد حسین بھان، ڈنل خان کھوکھر، شوکت علی خاصخیلی، شعیب احمد سولنگی اور دیگر نے محمد جمن سولنگی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

قبل ازیں الشہباز پینل کے جانب سے جارہ کردہ پریس رلیز میں چیئرمین علی حیدر، صدر لیاقت علی سولنگی، جنرل سیکریٹری عابد بلوچ، ترجمان حیدر جونیجو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دوست اور وزیراعلی سندھ کے کیمرہ مین محمد جمن سولنگی کے والد محترم لونگ خان سولنگی کے انتقال پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین