• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

ملک کی ترقی امن و رواداری کے اصولوں کے تحت کی ممکن ہے، سید سردار شاہ

Bysamaj.com.pk

اگست 12, 2024

کراچی (سماج میڈیا گروپ) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی امن و رواداری کے اصولوں کے تحت کی ممکن ہے۔ یہ بات انہوں نے نوجوانوں میں امن و رواداری فروغ کے حوالے سے ’پیغام پاکستان‘ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ’پیغام پاکستان‘ پروگرام انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام بحریہ آڈیٹوریم کارساز میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن رافیعہ ملاح، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، علماء، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نجی اسکولز کے طلباء و طالبات، اساتذہ و دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں امن و باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی امن و رواداری کے اصولوں کے تحت کی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تاریخ واحد خطہ ہے جہاں سے کسی اور خطے پر کوئی حملا نہیں ہوا۔ بر صغیر خطے میں 12 صدی میں اسلام آیا، اسلام لانے والے لوگوں میں رواداری کی بنیاد پر پیغام پھیلایا۔ اس خطے میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ صدیوں سے باہمی رواداری کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ گذارتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کے مقابلے میں اگر امن و رواداری متاثر ہوئی ہے تو ہمیں اس پر سوچنا ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہماری اپنی مادری زبانوں میں امن کا پیغام موجود ہے، وارث شاہ، خواجہ غلام فرید، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، کبیر جیسی شخصیات کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان میں وہ سب شامل کرنا ہے جو اس خطے کی امن کی ضمانت رہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین (غزہ) میں ظلم کے باوجوہ طاقتور افراد خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، مسلمانوں کے علاوہ بھی دیگر مذاہب کے لوگوں کے سب سے زیادہ احتجاج کیے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے انسان مذہب کے نام پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف ہے۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے تقاریر و ٹیبلوز کے ذریعہ امن و رواداری کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔