
گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری کا اقلیتوں کے دن پر پیغام
کراچی: گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ ساتھ ہے اور ملک میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اقلیتی برادری کو قانون ساز اداروں میں بھی نمائندگی حاصل ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا اقلیتوں کے قومی دن پر مبارکباد
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سر زمین ہے اور یہاں اقلیتیں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے زندگی کے ہر شعبے میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی یے اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھرپور کردار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں اقلیت اور اکثریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برداری کا بھرپور کردار رہا ہے پاکستان میں اقلیتی برادری کو بھی یکساں حقوق میسر ہیں۔ اقلیتی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے، اقلیتوں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے قانون سازی اور عملی اقدامات کیے ہیں۔ ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ دفاع ہو یا تعلیم، صحت ہو یا سماجی خدمت، زندگی کے تمام شعبوں میں ہمارے اقلیتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے اپنے اقلیتی کارکنان کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر ٹکٹ دیکر منتخب کروایا، دیگر جماعتوں کے مقابلہ میں اپنی حکومتوں کی کابینہ میں بھی اقلیتی برادری کو سب سے زیادہ نمائندگی دی ہے۔
پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا پیغام
کراچی: وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک خاص طور پر سندھ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ سندھ میں اقلیتیں اپنے مذاہب پر عقیدہ رکھنے، عمل کرنے اور اپنی ثقافتوں کو ترقی دینے کے لیے آزاد ہیں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے ہندو اور دیگر مذہبی برادریوں کے لوگ امن اور رواداری کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہمارے سندھ میں ہندو اور دیگر کمیونٹی کے لوگ مذہبی رسومات ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے آج کے دن کا انتخاب کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ سنہ 2009ء میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ 11 اگست کا انتخاب ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی تاریخی تقریر کے تناظر کا تسلسل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مذہبی اقلیتوں کے محکوم طبقات کو نمایاں مواقع دینے کی روایت کو ہمیشہ قائم رکھا ہے۔
وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا اقلیتوں کے قومی دن پر مبارکباد
کراچی: وزیر تعلیم سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہتی ہے۔ ملک کے ایوانوں میں اقلیتوں کی نمائندگی ہمیشہ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اور سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اقلیتوں کا دن منانے کا مقصد ملکی ترقی میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ سید سردار شاہ نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ سندھ میں اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ اور اہمیت دی جاتی ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973 کا آئین دیا جس میں پاکستان میں رہنے والوں کو مساوی حقوق دئے گئے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی جان و مال اور حقوق کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا اقلیتوں کا قومی دن قوم کے لیے انمول تحفہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اقدام اپنے پہلے دور صدارت میں کیا تھا، اقلیتوں کا قومی دن تجدید عہد ہے کہ مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے بالاتر ہوکر ہم تمام پاکستانی یک جان ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو اسمبلیوں سمیت تمام فیصلہ ساز اداروں میں نمائندگی کے لیے انقلابی اقدام کیے ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں پر غیر مسلم شہریوں کو منتخب کرانا پاکستان پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں پہلی بار ایک مسیحی پاکستانی کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کرایا۔ آج سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں نفرت و تقسیم اور انتہاپسندی کی سیاست عروج پر ہے مگر صوبہ سندھ ہمیشہ کی طرح رواداری، بھائی چارگی اور قومی اتحاد کا گہوارہ ہے، جہاں اقلیتیں محفوظ ہیں۔ وقار مہدی نے کہا کہ آئیے! اس اہم دن پر عہد کریں کہ ہم اپنے غیر مسلم ہم وطنوں سے کسی قسم کی ناانصافی ہونے نہیں دیں گے اور ہم سب مل کر ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں تمام مذاہب کے لوگ بھائے چارے اور عزت و وقار سے زندگی گذاریں۔