• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

توانائی بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا، صدر مملکت

Bysamaj.com.pk

اگست 8, 2024

اسلام آباد (سماج میڈیا گروپ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ کے وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ سید ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی حکومت سے متعلق سندھ صوبے کے مسائل کے حل میں مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وفاقی حکومت سے متعلق سندھ کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر آصف علی زرداری نے سندھ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں کے وفاق سے متعلق مسائل کے حل میں اپنے کردار کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سید ناصر حسین شاہ نے سندھ میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ، صدر آصف علی زرداری نے سید ناصر حسین شاہ سے کہا کہ موجودہ توانائی بحران میں سولر انرجی پر انحصار کو بڑھانا ہوگا۔ سید ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ شمسی توانائی سے زیادہ سے زیادہ مستفیذ ہونے کے لئے سندھ حکومت مؤثر اقدامات پر عمل درآمد کررہی ہے۔ صوبائی وزیر نے صدر آصف علی زرداری کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔