• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

جشن آزادی قومی جوش اور جذبے سے منایا جائے، ڈی سی ریاض حسین وسان

Bysamaj.com.pk

اگست 8, 2024

جام شورو (سماج میڈیا گروپ) ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان کا دن قومی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال جامشورو میں ضلعی افسران سے 14 اگست کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں ڈی سی جامشورو نے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی کی مرکزی تقریب کوٹڑی گورنمنٹ گرلز کالج میں منعقد کی جائے گی جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیئے جائینگے قبل ازیں کالج میں قومی پرچم کشائی کی جائے گی، جبکہ ڈی سی جامشورو ریاض حسین وسان نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شھر کی اھم چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم چراغاں کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نورالدین ہنگورجو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عرس خاصخیلی، ڈی او پرائمری پاندہی خان ٹالپور، چیف آفیسر میونسپل کوٹڑی اعجاز علی خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بہی موجود تھے۔