• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کی بڑی پیش گوئیاں

Bysamaj.com.pk

اگست 7, 2024

کراچی (سماج میڈیا گروپ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دو یا ڈہائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے۔ منظور وسان نے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں۔ سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے۔ منظور وسان نے کہا کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں، وہ عقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں، انکو اس حد نہیں جانا چاہیے جہاں کم از کم واپسی کا راستہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہئیے، انہیں نیچے آنا ہی پڑیگا اور سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔ منظور وسان نے دعویٰ کیا کہ سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پہرنہیں چل سکےگا، ہو سکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔ منظور وسان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک کے لئے اچھا کام کررہے ہیں۔