• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

رین ایمرجنسی فوکل پرسن کا میرپورخاص شہر اور اطراف کا دورہ، نکاسی آب کی صورتحال اور نالوں کا جائزہ

Bysamaj.com.pk

اگست 4, 2024

میرپور خاص (سماج نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کے نامزد کردہ رین ایمرجنسی فوکل پرسن برائے میرپورخاص صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا میرپورخاص شہر اور اطراف کا دورہ کیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، ٹیکسی اسٹینڈ، سر سید روڈ، بکرا پڑی سمیت مختلف علاقوں سمیت سیم نالے کا بھی دورہ کیا اور شہر میں بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال اور نالوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کا سڑکوں اور اہم شاہراہوں پر جمع پانی فوری نکالنے کی ہدایات دی اور شہریوں سے ملاقات کرکے شکایتیں اور مسائل بھی سنے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مین سیم نالے سمیت شہر کے ڈرینج سسٹم کی صفائی یقینی بنائی جائے، بارش کے بعد شہر میں صورتحال بہتر ہے، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔ نکاسی آب کیلئے عملے اور مشینری کو مکمل فعال بنایا جائے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ نکاسی آب کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ میئر عبدالرؤف غوری، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، اسٹنٹ کمشنر، ٹاؤن چیئرمین سید شازل علی شاہ ایریگیشن کے افسران موجود تھے۔