کراچی (سماج نیوز) وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر ریاض حسین شاہ شیرازی نے گذشتہ روز (بروز ہفتہ) اپنی شہر ٹھٹو کی عوام کے ساتھ میل جول، بات چیت اور کچھ معزز شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں میں گزارا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر ریاض حسین شاہ شیرازی ہفتہ کی صبح حاجی محمد حنیف میمن شیرازی ”ٹھٹو ہاؤس“ پہنچے جہاں انہوں نے علاقی سطح پر آئے لوگوں سے ملاقات کی اور درپیش مسائل سنیں۔ صوبائی وزیر نے عوام کو درپیش مسائل دور کرنے کے حوالے سے موجود متعلقہ افسران و اسٹاف کو مکمل تعاون اور اقدامات کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ جس کے بعد ریاض حسین شاہ شیرازی نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے ہمراہ سول ہسپتال مکلي کا دورہ کیا جہاں ریاض حسین شاہ شیرازی نے سماجی تنظیم Live To Give کی طرف سے فراہم کردہ فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور ہسپتال میں سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاض حسین شاہ شیرازی نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی بھی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیڑا میڈیکل اسٹاف کو مریضوں کو اچھی میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سید غلام حیدر شاہ شیرازی اور ڈی ایف او سید مدد علی شاہ کاظمی کے ہمراہ سردار حاجی عمر خان لاشاری گاؤں میں چیف معشوق لاشاری سے ان کی والدہ اور سردار مرتضیٰ لاشاری سے ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت اور بلند درجات کے لئے دعا کی, موقع پر صدر نواز لاشاری اور منصور قادر لاشاری اور لاشاری برادری کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔بعد ازاں صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سید غلام حیدر شاہ شیرازی اور ڈی ایف او سید مدد علی شاہ کاظمی کے ہمراہ حاجی محمد خاصخیلی اور عبدالقادر خاصخیلی کے استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔