• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، شرجیل انعام میمن

Bysamaj.com.pk

اپریل 17, 2024

کراچی (رپورٹ: کامران جونیجو) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے روینیو بڑھانے اور ٹیکس میکنزم میں جدت لا کر مستحکم نظام بنانے اور کورٹ میں بینک گارنٹیز کی مد میں اور ناظر کے پاس سندھ حکومت کے جمع 180 ارب روپے کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور اور دیگر متعلقہ افسراں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورٹس اور دیگر متعلقہ مقامات پر کائونٹرز قائم کرنے اور دیگر جدید طریقہ کار متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ایکسائز دفاتر کو اپ گریڈ کرنے، انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے، لاجسٹک ضروریات جلد پورا کرنے کی ہدایت کی۔ شرجیل انعام میمن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ نظام و مضبوط کیا جائے، نئی چیک پوسٹس کا قیام کی جائیں، گاڑیوں، نارکو ڈٹیکٹر کی خریداری، موبائل ٹیسٹنگ لیب کے قیام بھی قائم کی جائیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے جدید انداز کے پلیٹس کے اجراع کا نظام نافذ کیا جائے۔ اجلاس میں منشیات کے خلاف پولیس کے تعاون سے کارروائیوں میں تیزی لانے اور منشیات کی تسخری روکنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کا فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پورٹ تا شو رومز اور دیگر صوبوں تک گاڑیوں کی منتقلی کے لئے قانونسازی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز ٹیم پورٹس اور دیگر مقامات پر کائونٹر بنائے گی، گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف کارروایوں میں تیزی لائی جائے، منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کی مدد سے منشیات کا قلع قمہ کیا جائے۔