• ہفتہ. ستمبر 12th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

Bysamaj.com.pk

جولائی 23, 2026

اسلام آباد (سماج نیوز) وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے ہوگا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 320 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈیزل 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔

وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے اور ان پر 23 جولائی 2026 سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

نئی قیمتیں
پٹرول: 327.12 روپے فی لیٹر (6.39 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 375.04 روپے فی لیٹر (7.83 روپے اضافہ)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریات کی قیمتوں اور مہنگائی پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔