• ہفتہ. ستمبر 12th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا

Bysamaj.com.pk

جولائی 23, 2026

اسلام آباد (سماج نیوز): وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے سول سرونٹس کے لیے کنوینس (سفری) الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق نظرثانی شدہ کنوینس الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت ماہانہ کنوینس الاؤنس کی ادائیگی نئے نرخوں کے مطابق کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ کنوینس الاؤنس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  • گریڈ 1 تا 4: 1,785 روپے سے بڑھا کر 2,678 روپے ماہانہ
  • گریڈ 5 تا 10: 1,932 روپے سے بڑھا کر 2,898 روپے ماہانہ
  • گریڈ 11 تا 15: 2,856 روپے سے بڑھا کر 4,284 روپے ماہانہ
  • گریڈ 16 اور اس سے اوپر: 5,000 روپے سے بڑھا کر 7,500 روپے ماہانہ

وزارتِ خزانہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی سفری لاگت کے پیشِ نظر وفاقی سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ نظرثانی شدہ الاؤنس پر یکم جولائی 2026 سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔