• ہفتہ. ستمبر 12th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سندھ حکومت نے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہ اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Bysamaj.com.pk

جولائی 23, 2026

کراچی: (سماج نیوز) سندھ حکومت کے محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لیے نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہ اسکیل (Revised Basic Pay Scales – RBPS 2026) کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2026 سے صوبائی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں پر نظرثانی شدہ اسکیلز کا اطلاق ہوگا۔ نئی تنخواہ اسکیلز کے تحت مختلف گریڈز کی کم از کم، زیادہ سے زیادہ بنیادی تنخواہ اور سالانہ انکریمنٹ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہ اسکیلز کے مطابق ملازمین کی بنیادی تنخواہیں ازسرنو مقرر کی جائیں گی، جبکہ اس عمل کے لیے محکمہ خزانہ نے متعلقہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے ساتھ تمام گریڈز کی تفصیلی جدول (RBPS-2026) بھی منسلک کی گئی ہے، جس میں گریڈ 1 سے اعلیٰ گریڈز تک کی بنیادی تنخواہوں، سالانہ انکریمنٹ اور زیادہ سے زیادہ بنیادی تنخواہ کی تفصیلات شامل ہیں۔

🌐 www.samaj.com.pk

#SindhGovernment #RBPS2026 #SalaryRevision #GovernmentEmployees #SamajMedia #Sindh