کراچی (سماج نیوز): شہر کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جہاں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ حبس کے باعث محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے مہینے میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں پانی کی کمی اور لو لگنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔
سماج کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں:
www.samaj.com.pk