• بدھ. جون 3rd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

سندھ کے امیدواروں کی نمایاں کامیابی، سی ایس ایس 2025 کے نتائج جاری

Bysamaj.com.pk

مئی 1, 2026

اسلام آباد (سماج نیوز): وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ملک بھر کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ سندھ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق سندھ (رورل اور اربن) سے تعلق رکھنے والے متعدد امیدواروں نے نہ صرف امتحان میں کامیابی حاصل کی بلکہ مختلف اہم گروپس میں جگہ بھی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رورل سے نمایاں کامیاب امیدواروں میں طارق حفیظ (PSP)، محمد سرفراز (PAS)، احمد شاہ (PAS)، زیشان علی (PAS)، زوہیب علی (PAS) اور دیگر شامل ہیں، جنہوں نے میرٹ پر نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ اسی طرح سندھ اربن سے بھی امیدواروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں شہریار ہارث (PAS)، فرح ناز (PAS) اور پریسا شمس (PAS) شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ رورل سے 21 جبکہ سندھ اربن سے 5 امیدواروں کو مختلف سروسز میں کامیابی کے بعد الاٹمنٹ دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ سے مجموعی طور پر درجنوں امیدوار فائنل مرحلے میں کامیاب قرار پائے، جو صوبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

سی ایس ایس 2025 میں مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے صرف 342 امیدوار فائنل طور پر کامیاب قرار پائے، جبکہ 170 امیدواروں کو مختلف گروپس میں تعیناتی کے لیے سفارش کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سندھ سے امیدواروں کی یہ کارکردگی صوبے میں تعلیمی بہتری اور مقابلے کے امتحانات کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کا عکاس ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے وزٹ کریں: https://samaj.com.pk/