• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی کابینہ کے الیکشن 2026-27 کا اعلان

Bysamaj.com.pk

جنوری 28, 2026

کراچی (سماج نیوز) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ (رجسٹرڈ) کی جانب سے مرکزی کابینہ کے الیکشن 2026-27 کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پارسا سندھ کے نگران صدر، پروفیسر ڈاکٹر ظفر فاروقی کا کہا ہے کہ الیکشن کمیٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آ چکا ہے، جو انتخابی عمل کی نگرانی کرے گی۔

الیکشن کمیٹی میں ڈاکٹر فرحت عظیم، پروفیسر سیدہ عزرا قمر، ڈاکٹر کرن سنگھ، ڈاکٹر انصار شیخ، پروفیسر فرزانہ خان اور عرفان بقائی شامل ہیں۔

پارسا کی نگران مرکزی کابینہ نے رجسٹرڈ ممبران پر مشتمل ووٹر لسٹ تیار کر کے الیکشن کمیٹی کو ارسال کر دی ہے، جبکہ نومینیشن فارم کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے نومینیشن فارم کا اجرا جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ کے الیکشن فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سی ای سی نگران کابینہ، الیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

پارسا کی نگران کابینہ نے تمام رجسٹرڈ ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے بہترین قیادت کا انتخاب کریں اور ایسوسی ایشن کے مقاصد کے حصول میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔