• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

امریکا میں بدھ مت کے پیروکاروں کا پیدل امن مارچ، اجرک کے تحائف پیش

Bysamaj.com.pk

جنوری 25, 2026

ورجینیا (رپورٹ: ضیاء قریشی): امریکا میں بدھ مت کے پیروکاروں کا پیدل امن مارچ ریاست نارتھ کیرولائنا پہنچ گیا، جہاں جسقم امریکا کے رہنما حبیب بھٹو نے مارچ میں شریک افراد کا استقبال کیا اور انہیں اجرک کے تحائف پیش کیے۔

بدھ مت کے پیروکاروں کا یہ پیدل امن مارچ امریکی ریاست ٹیکساس سے اکتوبر 2020 میں شروع ہوا تھا جو 90 دنوں سے جاری ہے۔ جب مارچ ریاست نارتھ کیرولائنا پہنچا تو جسقم امریکا کے رہنما حبیب بھٹو نے مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا، سندھ کی عظیم ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے اور خود بھی مارچ میں شامل ہو کر شرکت کی۔
یہ مارچ فروری 2026 میں واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسقم کے رہنما حبیب بھٹو نے کہا کہ بدھ مت کے پیروکار امن پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 دن پیدل چل کر نارتھ کیرولائنا پہنچنے پر میں نے اپنا فرض سمجھا کہ مارچ میں شرکت کروں اور انہیں سندھ کی ثقافتی سوغات اجرک کے ساتھ خوش آمدید کہوں۔
دوسری جانب ہزاروں افراد نے مارچ کا استقبال کیا اور پرامن بدھ مت کے پیروکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔