• جمعرات. جنوری 15th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی ہمشیرہ حسنہ راہو روڈ حادثے میں جاں بحق

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 24, 2025

بدین (سماج نیوز) بدین گولاڑچی کے قریب کورواہ کے مقام پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو کی ہمشیرہ اور شہید فاضل راہو کی بیٹی حسنہ راہو جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

مرحومہ حسنہ راہو کو تشویشناک حالت میں کراچی آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج 24 اکتوبر 2025ء بروز جمعہ، دوپہر 12:30 بجے راہوکی میں ادا کی جائے گی۔


اہم شخصیات کے تعزیتی پیغامات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر اسماعیل راہو سے ان کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربِ کائنات مرحومہ حسنہ راہو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم راہو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مرحومہ حسنہ راہو نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں اور ایم آر ڈی تحریک میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل راہو اور ان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

سندھ حکومت کی ترجمان ہیر سوہو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ حسنہ راہو کی ناگہانی وفات کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات عطا فرمائے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مرحومہ حسنہ راہو کی جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم راہو خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیل راہو اور اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ اسماعیل راہو کی بہن کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

میئر سکھر و ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں راہو خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر دے۔”


🕊 اللہ تعالیٰ مرحومہ حسنہ راہو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔