• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

وڈیرو نور محمد جونیجو کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں سوگ، وزیراعلیٰ سندھ اور اسپیکر اسمبلی کا اظہارِ تعزیت

Bysamaj.com.pk

اکتوبر 21, 2025

سانگھڑ (سماج نیوز) سندھ کے معروف کلاسیکل وڈیرو مرحوم شاھنواز خان جونیجو کے فرزند، سابق ایم این اے مرحوم وڈیرو روشن الدین جونیجو اور وڈیرو محمد خان جونیجو کے بھائی، موجودہ ایم این اے وڈیرو صلاح الدین جونیجو کے چچا، جنرل سیکرٹری ضلع سانگھڑ وڈیرو جہانگیر جونیجو اور وڈیرو عالمگیر جونیجو کے والد، وڈیرو نور محمد جونیجو (عرف نورل جونیجو ) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 21 اکتوبر 2025ء کو دوپہر 2 بجے گوٹھ سنجر خان جونیجو میں ادا کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اظہارِ تعزیت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے وڈیرو صلاح الدین جونیجو سے ان کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ: "میں مرحوم نور محمد جونیجو کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ ربِ کائنات مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔”


اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا اظہارِ افسوس

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما صلاح الدین جونیجو سے ان کے چچا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ترجمان اسپیکر سندھ اسمبلی کے مطابق، سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ: "غَم کی اس گھڑی میں ہم جونیجو خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔”


ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا اظہارِ تعزیت

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے صلاح الدین جونیجو سے ان کے چچا وڈیرو نور محمد جوٹیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ڈپٹی میئر کراچی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ: "اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جونیجو خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔”



📍 سماج نیوز دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم نور محمد جونیجو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جونیجو خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
www.samaj.com.pk