• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ByHyder Junejo

جنوری 3, 2024

اسلام آباد (سماج نیوز) نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔

اب اس حوالے سے نادرا نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔

نادرا کی جانب سے کیے گئے اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ ’پاک آئی ڈی‘ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔