• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

نئے سال کی مبارکباد

Bysamaj.com.pk

دسمبر 31, 2023

سماج ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی جانب سے ہماری طرف سے نئے سال کی تمام پڑھنے والوں لو دل کی گہرایوں سے مبارکباد ہو

سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے اور اللہ پاک ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، مقبول باقر کی نئے سال کی آمد

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سند ھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پاکستان بالاخصوص سندھ کی عوام کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال اہل وطن کے لیے نئی امنگوں، نئے جذبوں اور نئے ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نئے سال 2024 کی آمد پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ امن و محبت کی دھرتی ہے اور اللہ پاک ہمارے وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ہمیں آپس میں محبت اور  بھائی چارہ کے ساتھ متحد ہونا چاہئے ۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنے شہروں کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ عزت، محبت اور قانون کے احترام سے سال نو 2024 کی کی خوشیاں منائیں۔