• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

کراچی میں کرکٹ کا نیا سورج، نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا شاندار افتتاح

Bysamaj.com.pk

فروری 12, 2025

کراچی (سماج رپورٹ) روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک اور تاریخی لمحہ رقم ہوا، جب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ صرف ایک تقریب نہیں تھی بلکہ کھیلوں سے محبت کرنے والے اس شہر کے لیے ایک نئے عہد کا آغاز تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ریکارڈ مدت میں اسٹیڈیم کی بحالی پر سراہا۔ اس پُروقار تقریب میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اور دیگر معزز شخصیات کی شرکت نے تقریب کی شان کو مزید بڑھا دیا۔