انڈر18 ایج کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں تاجکستان، سیمی فائنل میں عراق اورفائنل میں ایران کے کھلاڑی کوہراکر گولڈ میڈل جیتا
چیمپئن شپ میں پاکستان، عراق ، تاجکستان، افغانستان، نیپال، عمان، سری لنکا، ترکمانستان،کویت، انڈونیشیا اور ایران کے کھلاڑی شریک تھے
کراچی(سماج میڈیا گروپ) پاکستانی ایتھلیٹ نے ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ جیت لیا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زین الدین ترین نے انڈر 18 ایج کیٹیگری میں چوتھی ایشیاء آئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستانی ایتھلیٹ زین الدین ترین نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان، سیمی فائنل میں عراق اورفائنل میں ایران کے کھلاڑی کوہراکر گولڈ میڈل جیتا۔ ایران کے شہر اصفہان میں جاری چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپین شپ آج اختتام پذیر ہوگی۔ چیمپئن شپ میں11ایشیائی ممالک نے شریک ہیں جن میں پاکستان، عراق، تاجکستان، افغانستان، نیپال، عمان، سری لنکا، ترکمانستان،کویت، انڈونیشیا اور میزبان ملک ایران شامل ہے۔ ایشیائی چمپیئن شپ کے مقابلوں میں80بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز نے حصہ لیا۔آئی کے ڈی پاکستان کے صدرجلال الدین ترین کے سربراہی میں پاکستان نیشنل کراٹے ٹیم نے چیمپئن شپ میں شرکت کی۔