• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

ہم چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کے وژن مطابق کام کرتے رہیں گے: علی حسن زرداری

Bysamaj.com.pk

دسمبر 28, 2024

‏سکھر (سماج میڈیا گروپ) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن مطابق کام کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے سینٹرل جیل سکھر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل کے علاوہ سکھر ڈویژن کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے بچہ جیل اور وومین جیل سکھر کا بھی وزٹ کیا۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کو قیدیوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر جیل پولیس کے 3 اہلکاروں کو فورن معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا۔قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کو ٹیسٹ کیا، سینٹرل جیل سکھر اور سکھر ڈویژن کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کو درپیش مسئلوں کی تفصیلات لی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے وژن کے تحت جیلوں کو اصلاح گھر میں تبدیل کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت اور منشور پر عمل پیرا ہوکر عوام کی خدمت کریں گے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل سکھر میں قائم وومین جیل میں قید عورت قیدیوں سے بھی ملاقات کرکے ان کو درپیش مسئلوں پر تفصیلات لی۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل سکھر میں قیدیوں کی اسپتال کا بھی معائنہ کیا، قیدی مریضوں کی عیادت بھی کی ان سے علاج و معالجہ کے متعلق معلومات حاصل کی۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا کہ سندھ کے تمام جیلوں کا دورہ کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق تمام قیدیوں کو جو سہولیات مہیسر ہیں وہ مل رہی ہیں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہیں، قیدیوں کو جیل کے اندر انسان دوست ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔