• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

علی حسن زرداری کا ملیر جیل کا اچانک دورہ

Bysamaj.com.pk

نومبر 27, 2024

کراچی (رپورٹ: ممتاز علی زرداری) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قیدیوں سے ملاقات اور مسائل سنے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے جیل اسٹاف اور جیل پولیس کے عملداروں کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی اپنے رشتیداروں سے ملاقات کے لیے آسانیاں پیدا کی جائے،عورتوں کو ترجیع دی جائے اگر کسی بھی عملدار یا جیل اسٹاف کی شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ڈسٹرکٹ کے کچن کو چیک کیا،اور جیل کے اندر قیدیوں کی اسپتال کا جائزہ بھی لیا۔