کراچی (سماج میڈیا گروپ) پاکستان پیپلز پارٹی (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال ٹالپر سے ملاقات سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن، انکوائریز اینڈ امپلیمینٹیشن سید وقار مہدی نے نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
فریال ٹالپر سے ملاقات میں وقار مہدی نے پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں سندھ کابینہ میں نئی ذمہ داریاں تفویض کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ فریال ٹالپر سے ملاقات میں وقار مہدی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ فریال ٹالپر نے وقار مہدی کو اپنی نئی زمہ داری کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت دی۔ وقار مہدی نے کہا کہ سماج کی بہتری کے لیئے اپنا بھرپور کردار کروں گا۔