• منگل. جون 17th, 2025

سماج

samaj.com.pk

سندھ کے جیلوں کو اصلاح گھر بنا رہے ہیں، علی حسن زرداری

Bysamaj.com.pk

نومبر 25, 2024

حیدرآباد (سماج میڈیا گروپ) صوبائي وزير برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے جیلوں کو اصلاح گھر بنانے اور جیل میں کسی بھی قسم کی قیدیوں کے ساتھ اچھے سلوک، قیدیوں کے کھانے پینے اور انکے علاج و معالج کے معاملے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے اچانک دورے کے دوران جیل حکام و قیدیوں سے ملاقات میں کیا۔ صوبائی وزیر اچانک سینٹرل جیل حیدرآباد پہنچیں اور جیل میں قید پکے اور کچے قیدیوں سے الگ الگ انکے مسائل پولیس تشدد، رشوت کی طلبی، کھانے کی فراہمی اور علاج کی فراہمی کے مطلق تفصیلات لی۔ اس موقع پر قیدیوں نے جیل میں بہترین کھانے علاج اور پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایات نہیں کی گئی۔ صوبائی وزیر جیل خاناجات صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے حیدرآباد سینٹرل کا سرپرائز وزٹ کیاـ صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے ڈیوٹی پر موجود اسٹاف اور جیل پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کہ تفصیلات معلوم کی۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل حیدرآباد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے جائزہ کے ساتھ قیدیوں کی ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے قیدیوں سے مُلاقات کے لئے آنے والے ورثا و دیگر شہریوں سے بھی مُلاقات کر کہ مسائل معلوم کیے۔ صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو سینٹرل جیل حیدرآباد کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔