لاڑکانو (5 نومبر 2024) لاڑکانو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو ثبوت سمیتگرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی حیدری میڈم پارس بکھرانی کی زیر نگرانی تھانہ دڑی کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 491000 (چار لاکھ اکانوے ہزار) روپے کی جعلی کرنسی برآمدکی اور جعلی کرنسی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزم شفقت عبات کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مذکورہ ملزم کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ 160/2024 بجرم 489C,ppc درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانو میر روحل خان کھوسو نے ایس ایچ او تھانہ دڑی انسپیکٹر گلزار احمد برڑو اور انکی ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
رتودیرو پولیس کی بہادری، ملزمان کا تعاقب، موٹرسائیکل برآمد، تلاش جاری
لاڑکانو (5 نومبر 2024) رتودیرو پولیس کی جانب سے بہادری کا مظاہرہ، ڈگری کالج والے علاقے میں عدیل نامی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والی اطلاع پر پولیس کی جانب سے ملزمان کا بروقت تعاقب۔ ترجمان لاڑکانو پولیس کے مطابق گوٹھ لعل بخش مگسی کے قریب مقابلے کے دوران چھینی جانے والی موٹر سائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2024 برآمد کیا گیا۔ فرار ملزمان ایک اور سی ڈی 70 ماڈل موٹر سائیکل ایڈوانس 2025 چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ایس ایس پی لاڑکانو میر روحل خان کھوسو نے ڈی ایس پی رتودیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو کی زیر نگرانی رتودیرو پولیس کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے حوصلا افزائی کرنے کیلئے متعلقہ پولیس پارٹی کو انعامات و اعزازات کے لیے اپنے دفتر میں مدعو کرلیا ہے۔ ڈکیت گینگ سے ایک اور برآمد ہونے والی سی ڈی 70 موٹر سائیکل ماڈل 2025 کو بھی ویریفاء کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔