• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

ہم متحد رہیں گے تو ہی اپنے حقوق آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں، چیئرمین الشھباز علی حیدر

Bysamaj.com.pk

ستمبر 6, 2024

الشھباز پینل کا یہ کاروان راوں دھواں رہے گا اور ہم ملازمین خدمت کرتے رہیں گے، بانی الشہباز مستقیم ہاشمانی

مشترکہ طور پر بھر انداز میں جدوجہد کرنے اتفاق، ملازمین کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی، صدر الشہباز لیاقت سولنگی

کئی ملازمین کی الشہباز پینل میں شمولیت، اتحاد سے باآسانی منزل حاصل کرسکتے ہیں، ترجمان الشہباز حیدر جونیجو

کراچی (سماج میڈیا گروپ) سندھ سیکریٹریٹ ایمپلائز (نان گزیٹڈ) ویلفیئر ایسوسی ایشن (سینوا) کے الشھباز پینل کے چیئرمین علی حیدر بیھن نے کہا ہے کہ سندھ سیکریڑیٹ، سی ایم ھاؤس اور گورنرھاؤس کے باشعور ملازمین نے الشھباز پینل پر ہمیشہ اعتماد کیا ہے۔ ہم متحد رہیں گے تو ہی اپنے حقوق آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے الشہباز پینل کے منشور پر اظہار خیال کرتے ہوئے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب گزشتہ روز نور بہار ہوٹل، صدر میں منعقد کی گئی تھی۔  چیئرمین الشہباز پینل کی زیر صدارت تقریب میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر بھر انداز میں جدوجہد کرنے اتفاق کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤن نے کہا کہ اتحاد ہماری کامیابی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور منزل قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے الشھباز پینل میں شمولیت کرنے والے تمام دوستوں کا شکرایہ ادا کیا۔ ترجمان الشھباز پینل کے حیدر جونیجو نے الشھباز پینل کے چیئرمین علی حیدر بیھن، صدر لیاقت علی سولنگی اور تمام ٹیم کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد دی۔ حیدر جونیجو نے کہا کہ کم مدت میں بہترین پروگرام منعقد کرنا ہمارے اتحاد کی نشانی ہے اور ہم تمام ملازمین متحد رہیں گے تو باآسانی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان الشھباز پینل نے کہا کہ الشھباز پینل میں  شمولیت کرنے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ تقریب میں الشھباز پینل کے بانی مستقیم ہاشمانی، صدر لیاقت علی سولنگی، سینئر نائب صدر صدرالدین سومرو، جنرل سیکریڑی میر عابد بلوچ، سینئر وائس چیرمین محمد سلیم غوری، رہنما عبدالوہاب چانڈیو، غلام مصطفی جونیجو، محمد عیسیٰ سنگراسی، ریحان بروہی، میر اشرف ہادی، سالار اللہ بخش برفت، مومن خان، حیدر علی نوناری اور بڑی تعداد میں دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ملازمین نے الشھباز پینل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں ہمار سلام ہے۔ الشھباز پینل میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نایاب خان اور میر نوش نے ساتھیوں سمیت اعتماد کا اظہار کیا، محکمہ قانون کے سلیم سیال نے شمولیت کی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فرینڈ شپ پینل کے سینئر رہنما غلام مصطفٰی سولنگی نے شمولیت کی۔ SGA&CD میں فرینڈشپ پینل کے صلاالدین شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ الشھباز پینل پر اعتماد کیا اور شمولیت کی۔ غلام مصطفیٰ جونیجو اور ریحان بروہی نے بھی SGA&CD کے دوستوں کو شمولیت اختیار کروائی جس میں عمران قریشی، جنید، خرم اور غلام سرور شامل ہیں۔ چیئرمین علی حیدر بیھن نے کہا کہ انشااللہ الشھباز پینل کا یہ کاروان راوں دھواں رہے گا اور ہم ملازمین کے حقوق کی جدوجہد  کرتے رہیں گے۔