• بدھ. جون 18th, 2025

سماج

samaj.com.pk

اسسٹنٹ پروفیسر زرقا سھتو برین ہیمرج سے انتقال کر گئیں

Bysamaj.com.pk

ستمبر 2, 2024

کراچی (سماج میڈیا گروپ) سابق صحافی اور ایسوسیئیٹ پروفیسر پروفیسر قاسم راجپر کی اہلیہ سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سھتو برین ہیمرج کے باعث پیر کی شام انتقال کر گئیں۔ مرحومہ زرقا سھتو کی عمر 50 برس تھی، ان کی نماز جنازہ منگل کو مسجد وامام بارگاہ یثرب  ڈیفینس فیز 4 کراچی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ زرقا سھتو کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔ ڈاکٹر محمد قاسم راجپر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زرقا سھتو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد قاسم راجپر اور انکے بچوں سے تعزیت کی۔ جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ زرقا سھتو کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔ آمین

کراچی کے صحافی ڈاکٹر محمد ایوب شیخ، غلام نبی چانڈیو، مشتاق سرکی، امداد سومرو، شمس کیریو، شکیل نائچ، وحید راجپر، خاور حسین، ارباب چانڈیو، منصور مغیری، صغیر چانڈیو، زاہد کھوکھر، ظہیر میرانی، منصور کھوکھر، ذوالفقار واھوچو، پیر شاہ جیلانی، حیدر جونیجو اور دیگر نے ڈاکٹر قاسم راجپر سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ زرقا سھتو کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ آمین

روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک، ناصر خٹک، زرار پیرزارو، مدثر سنگراسی، سارنگ زین، ذوالفقار راجپر اور دیگر نے بھی ڈاکٹر محمد قاسم راجپر سے تعزیت کی۔

ڈاکٹر محمد قاسم راجپر سے سماج میڈیا گروپ کی جانب سے بھی تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم ادی زرقا سھتو کے لئے بلند درجات اور اعلیٰ مقام کی دعا کرتے ہیں۔