• پیر. مارچ 2nd, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

کراچی: ریجنٹ پلازہ باضابطہ معاہدے کے بعد ایس آئی یو ٹی کے سپرد

Bysamaj.com.pk

اگست 7, 2024

پاکستان ہوٹل ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کے بعد کراچی کے ریجنٹ پلازہ ہوٹل کا نام اور قبضہ ہسپتال کو منتقل کر دیا۔

ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایس آئی یو ٹی کے بانی اور ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور ایس آئی یو ٹی کے ٹرسٹی شبر زیدی سمیت فریقین کے وکلا اور اکاؤنٹنٹس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

ریجنٹ پلازہ پاکستان ہوٹل ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ کی زیر ملکیت تھا جس نے پچھلے سال نے سرمایہ کاروں کو بتایا تھا کہ ایس آئی یو ٹی نے ریجنٹ پلازہ 14.5 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش کی ہے اور اس کی خریداری کو جولائی میں حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

ریجنٹ پلازہ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر شارع فیصل پر 13ہزار 200 مربع گز کے رقبے پر محیط ہے اور کثیر المنزلہ عمارت کا کل رقبہ 47ہزار 34 مربع گز ہے۔

1500 بستروں پر مشتمل ایس آئی یو ٹی شہر کے ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جہاں علاج کے اعلیٰ معیار، بہترین سروسز اور مفت دیکھ بھال کے منفرد ماڈل کی وجہ سے ملک کے تمام حص