کراچی (رپورٹ: راجا اوڈھو) سندھ کے دارالحکومت اور تجارتی شہر کراچی میں 23 اپریل منگل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے منگل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 23 اپریل 2024 کو بند رہیں گے۔ غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کراچی سے رابطہ پر انہوں نے بتایا ہے کے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد پر سڑکوں پر ٹریفک کی وجہ سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان میں 22 تا 24 اپریل کو اپنے تین روزہ دورے کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بروز منگل ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شہر کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری سے ملاقات کرینگے۔ ایران صدر ابراہیم رئیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار پر حاضری بھی دیں گے۔
ایران کے صدر کی پاکستان آمد، کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان
