کراچی (سماج نیوز): حکومت سندھ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر بدھ، 29 جولائی 2026ء (14 صفر 1448ھ) کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل سندھ حکومت کے زیرِ انتظام تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز میں ہوگی، تاہم ضروری اور ہنگامی خدمات اس تعطیل سے مستثنیٰ رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مناسبت سے کیا گیا ہے، جبکہ اس حکم نامے پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
اس اعلان کے تحت صوبے بھر میں تمام متعلقہ سرکاری ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے، جبکہ عوام کو ضروری خدمات معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔
