• ہفتہ. اپریل 18th, 2026

سماج

سماج کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں

پارسا کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگی

Bysamaj.com.pk

اپریل 14, 2026

کراچی: (سماج نیوز) پاکستان ریسرچ اسکالرز ایسوسی ایشن سندھ (پارسا) کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں منعقد ہوا، جس میں نو منتخب کابینہ کے اراکین اور پارسا کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت پروفیسر کشور سلطانہ لودھی نے کی، جبکہ شرکاء میں ڈاکٹر فہد بشیر اعوان، ڈاکٹر انعام اللہ، پروفیسر اقبال خان، پروفیسر عادل جاوید، پروفیسر کہکشاں نجم، پروفیسر ممتاز فاطمہ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن شاہد علی خان، پروفیسر محمد علی پنہیار اور مشیر پارسا کابینہ ڈاکٹر ظفر فاروقی شامل تھے۔

اجلاس کے میزبان گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم سعید تھے، جنہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارسا کی مرکزی کابینہ اور کراچی ریجن کی کابینہ کی مشترکہ حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، 16 نمبر فیڈرل بی ایریا میں اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مرکزی کابینہ کے اراکین آئندہ دو روز میں سیکریٹری صاحب سے ملاقات کرکے انہیں باضابطہ دعوت دیں گے۔