کراچی (سماج رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مقرر کردہ معاونین خصوصی اور حکومت کے ترجمانوں کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے معاونین خصوصی اور ترجمانوں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری چیئرمین بلاول بھٹو کے اعتماد کا مظہر ہے اور ہم سب ایک ٹیم ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ہم سب نے عوام کے مسائل حل کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے معاونین خصوصی اور ترجمانوں سے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو چیئرمین بلاول بھٹو کی ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے اور پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی خدمت ہی ہماری پہچان ہے۔